نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
اپنے اوپر بد دعا نہ کرو اپنی اولاد پر بد دعا نہ کرو اپنے خادموں پر بد دعا نہ کرو والدین کی دعا اور بد دعا دونوں قبول ہوتی ہیں۔
جب بچے سات سال کے ہو جائیں تو انہیں توحید ونماز کی تعلیم دی جائے دس سال کے ہو جانے پر اگر نماز نہ پڑھیں تو ان کے ساتھ تادیبی کاروائی کی جائے۔
لیکن افسوس ہے کہ گلاس ٹوٹ جانے پر ماں باپ اپنے بچوں کو ضرور مارتے ہیں لیکن جب بچہ نماز جیسی اہم عبادت ضائع کرتا پھرتا ہے تو کوئی نہیں مارتا اور نہ ہی اس پر غیظ وغضب کا اظہار کرتے ہیں
عورت شوہر سے حرام چیزوں کا مطالبہ نہ کرے
صحیح حدیث میں ہے کہ جس شوہر کو عورت سے تکلیف پہنچتی ہے جنت کی حوریں اسے بد دعا دیتی ہیں۔یہ واضح رہے کہ مرد کی اطاعت صرف جائز کاموں میں ہو گی حرام کاموں میں اس کی مخالفت ضروری ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:اللہ کی نافرمانی میں مخلوق کی اطاعت نہیں کی جائے گی۔